• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین نے بیٹی کو گھر میں داخلے کی اجازت دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گھریلو مسائل میں گِھرے بالی ووڈ اداکار نواز الدین نے گھر سے نکالی بیٹی کو واپس گھر میں داخلے کی اجازت دے دی۔

بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی جو ان دنوں اہل خانہ کے ساتھ جائیداد کے تنازع کے باعث شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

 گزشتہ روز اہلیہ اور بچوں کو گھر سے نکالنے کے بعد اس حوالے سے اب ان کے بھائی شمس نواب الدین صدیقی کا بیان سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے نواز الدین کے بھائی شمس الدین سے رابطہ کیا اور عالیہ صدیقی اور ان کے بچوں کی موجودہ حالات کے حوالے سے سوالات کئے۔

شمس الدین نے بتایا کہ ان کی بھابھی اور بچوں نے گزشتہ رات اپنے رشتہ دار کے یہاں گزاری، تاہم اب یہ معاملہ پولیس خود دیکھ رہی ہے اور عالیہ نواز اور بچوں کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دلوائے گی۔

انہوں نے بنگلے کی ملکیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز الدین نے یہ بنگلہ صرف زبانی والدہ کے نام کیا تھا اس کی کوئی کاغذی کارروائی نہیں ہوئی تھی، اس لئے قانونی اعتبار سے اب بھی اس بنگلے کا مالک نواز الدین ہی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عالیہ نے نواز الدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا البتہ جب 12 سالہ بیٹی شورہ نے رابطہ کرنا چاہا اور بنگلے کے اندر جانے کی اجازت طلب کی تو نوازالدین نے صرف اسے اکیلے ہی گھر میں جانے کی اجازت دی اور دیگر افراد کے حوالے سے سختی سے منع کردیا۔

خیال رہے کہ شمس الدین صدیقی اور نواز الدین کے درمیان پہلے ہی تنازعات چل رہے ہیں جس کے باعث دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا بند کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید