• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی، شیری رحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو پاؤں پکڑنے پر آ گئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے ’خوشگوار‘ تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے ’بات‘ کرنے کا خواہشمند ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید