• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاعت حسین کی مہنگائی پر قابو پانے سے متعلق تجویز

مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نےمہنگائی پر قابو پانے سے متعلق تجویز دے دی۔

صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت نظام رائج کرنا ہے تو کریں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ پر مکمل چیک اینڈ بیلنس ہوناچاہیے تاکہ من مانا اضافہ نہ ہوسکے۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی اہم وجہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے سخت نظام رائج کرنےکی ضرورت ہے تو بلاخوف وہ راہ اپنا لینی چاہیے۔

ق لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے، مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں لیکن بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشنز اور کمیٹیوں کو اختیار دینے کی ضرورت ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ماضی میں ہنگامی بنیادوں پر ڈپو سسٹم، کوٹہ سسٹم اور فیلڈ ورک رائج کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل کمیونٹی پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فی الفور بحال کیا جانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید