سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہوسکتے۔
لاہور سے جاری بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کرکے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے، وہ وقت دور نہیں ہے جب عمران خان وزیراعظم ہوں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، یہ لوگ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کو دینا ہو گا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی، کارکن تیاری شروع کریں، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں۔