لاہور(خصوصی رپورٹر)عمران ٹائیگر لاہور کے کپتان اویس شبیر سیال کی زیر نگرانی پارٹی دفتر جیل روڈ میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا ورکر کنونشن میں لاہور کے صوبائی حلقوں کے کپتانوں میں نوٹیفیکیشن بھی تقسیم کئے گئے۔کنونشن کے مہمان خصوصی محمد خان مدنی اور سابق ایم پی اے میاں محمد اکرم عثمان تھے جیل سے رہائی کے بعد محمد خان مدنی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ورکر کنونشن سے میاں محمد اکرم عثمان، محمد خان مدنی اویس شبیر سیال، سیٹھ عدنان منیر، سید توقیر شاہ اور ملک عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہے پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔