• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ملزمان قتل کی واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کا واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال شاخ نمبر 3 میں پیش آیا ہے۔

لیویز ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں خواتین کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید