وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی تھے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے اہلِ خانہ اڈیالا جیل پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
شمالی افریقا و یورپ سے تعلق رکھنے والے عازمین حج گھوڑوں پر سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
پاکستان کے سابق انڈس واٹر کمشنر سید جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت اس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا کیونکہ معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے چیف جسٹس نےپہلے بھی میری ملاقات کرائی اس کے بعد اب تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر وحید بلوچ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو گورکھ پور ناکے پر پولیس نے روک لیا ہے۔
پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 56 منٹ پر’فلاور مون‘ اپنی پوری آب و تاب سے چمکے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج کی ملاقات میں چین اور ترکیہ کے دورے کا بتانا چاہوں گا، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید اور ضلعی عدلیہ کے 2 جج ساتھ تھے۔
پاکستان کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز نے ہالینڈ کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے اشتراک سے وطنِ عزیز پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار مظاہرہ کیا۔
اپنی پارٹی پاکستان نے یورپین یونین میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کی مہم شرو ع کر دی۔
نارتھمبریا پولیس کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل یونٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے کی المناک موت ہوگئی۔
میجر جنرل (ر) جاوید اسلم کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی ایک کال پر ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 1 سو روپےکا اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ مہم سالانہ 130 ملین پاؤنڈ کے نقصان کو کم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔