• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پیمرا کی پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کی پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست میں پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے اختیارات سے تجاوز کرکے پابندی کا حکم نامہ جاری کیا، پیمرا کے احکامات غیر آئینی اور آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے پیمرا آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی کرکے حکم جاری کیا، پیمرا کا پابندی عائد کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پیمرا کے پابندی سے متعلق احکامات کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔

پیمرا کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے عائد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا گیا تھا کہ ٹی وی چینلز عمران خان کا لائیو، ریکارڈڈ بیان، تقاریر نشر نہیں کر سکتے۔

قومی خبریں سے مزید