• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیساتھ اعلیٰ تعلیم میں شراکت داری پر فخر ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم—فائل فوٹو
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم—فائل فوٹو

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ تعلیم میں شراکت داری پر فخر ہے۔

خواتین کے عالمی دن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پاکستان کو اسکالرشپ دے رہے ہیں، 2004ء سے اب تک 6 ہزار اسکالرشپ دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو اسکالرشپ دیں ان میں سے 60 فیصد خواتین کو دی ہیں، پاکستان کے ساتھ 75 سال کی شراکت داری ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ سماجی، اقتصادی گورنننس اور انسانی وسائل کی ترقی میں معاونت کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی  کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید