• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں کو لیڈر اور گیدڑ میں فرق سمجھنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو لیڈر اور گیدڑ میں فرق سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے اسلام آباد میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو تاریخوں پر تاریخ نہیں دینی چاہیے، ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ملزم نہیں دیکھا جسے عدالت بلائے پھر اس کا انتظار کرے اور وہ پیش نہ ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کو کہہ رہا ہے کہ میں ویڈیو لنک پر پیش ہوں گا، یہ وہ شخص ہے جس نے 4 سال حکومت بھی ویڈیو لنک پر چلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ لانگ مارچ میں گولیاں کھاتے رہے اور یہ پلستر باندھ کر زمان پارک میں ویڈیو لنک پر بیٹھا رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتا ہے میں عدالت بچاﺅ تحریک چلانا چاہ رہا ہوں، یہ عدالت بچاﺅ نہیں عدالت سے بچو تحریک ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس نے عدالت میں پیش نہیں ہونا، اس نے افراتفری جاری رکھنی ہے، اسے ڈر ہے کہ کہیں معیشت میں استحکام نہ آجائے اس لیے افراتفری مچا رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں پیش ہوتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید