الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کے الفاظ کے چناؤ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن حکام کو پرامن انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر غلام علی کے الفاظ کے چناؤ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے مناسب الفاظ استعمال نہیں کیے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر کا کام ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ دیں نہ کہ احکامات دیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان سے متعلق مشاورت متعلقہ حکام سے کرنی ہے نہ کہ گورنر خیبر پختونخوا سے۔
ذرائع ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، کسی سے احکامات نہیں لیتا، گورنر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا متعلقہ کام کریں۔