پشاور کے علاقے حیات آباد میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پشاور انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں ماچس فیکٹری میں دھماکے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ دھماکا فیکٹری کے ایک حصے میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے ہوا۔ جہاں ماچس کا کیمیکل بھی تھا، آگ لگتے ہی دھماکا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کوڑا کرکٹ میں ماچس کا کیمیکل بھی تھا جو آگ لگتے ہی پھٹ گیا۔
دھماکے میں جاں بحق مزدوروں کا تعلق قبائلی ضلع خیبر اور افغانستان سے ہے۔