وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرامن عورت مارچ کا تصادم کا شکار رہنا افسوسناک ہے، اسلام آباد انتظامیہ کو روٹ کا تعین پہلے کرنا چاہیے تھا۔
ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عورت آزادی مارچ کے شرکا بجا طور پر مایوس اور ناراض ہیں۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس پرامن جلوس پر لاٹھی چارج کا کوئی جواز نہیں تھا۔