• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ: خواتین کو لاٹھیاں مارنے والے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

فوٹو ٹوئٹر اسکرین گریپ
فوٹو ٹوئٹر اسکرین گریپ

اسلام آباد کے عورت مارچ میں شریک خواتین پر لاٹھیاں مارنے والے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے عورت مارچ میں شریک خواتین پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیے جانے کے معاملے کا آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کریں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو لاٹھیاں مارنے والے تین افراد کو معطل کردیا گیا ہے، مزید ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید