کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کے باوجود قرض لے کر بجلی بنائی جارہی ہے جبکہ سندھ میں وافرمقدار میں موجود کوئلے سے استفادہ نہیں کیاجارہااور وفاقی حکومت اس حوالے سرمایہ کاری کرنے کو تیارنہیں،خواتین مردوں سے کسی صورت کم نہیں، حقوق کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی سے بھر پور استفادہ کریں،بینظیر بھٹونے بے پنا ہ مسائل اور مشکلات کا سامنا کیا لیکن جمہوریت کا راستہ نہیں چھوڑا،ہمیں بینظیر بھٹو کی شخصیت پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے اور میں امید کرتاہوں کہ بینظیر بھٹو چیئر جامعہ کراچی محترمہ کی شخصیت پر تحقیق اور اس کو فروغ دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں سیمینار بعنوان ”ویمنز امپاورمنٹ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ویژن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر برائے محنت وافرادی قوت سندھ سعید غنی ،جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر،سینیٹر سسی پلیجو، رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔