• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور کراچی سب سے زیادہ آلودہ شہر ہیں، سینیٹر شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 23-2022 میں لاہور اور کراچی سب سے زیادہ آلودہ شہر ہیں۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان 2021 میں فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کا تیسرا آلودہ ترین ملک تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2019 میں پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث 2 لاکھ 35 ہزار اموات ہوئیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی کابینہ کی طرف سے ’نیشنل کلین ایئر پالیسی‘ کی منظوری پر تمام کابینہ ارکان سے اظہارِ تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی وقت کی ضرورت تھی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کا مقصد فضائی آلودگی کم کرنا، ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسی کا مقصد سالانہ اموات کم کرنا، معاشی سرگرمیاں بڑھانا اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی ایک سنگین ماحولیاتی اور صحت کا مسئلہ بن چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید