• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 3 شہروں سے 12 دہشت گرد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت 3 شہروں سے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔

سی ٹی ڈی کےترجمان نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے والا مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گرد حساس مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی کےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان سے تفتیش بھی جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 797 کومبنگ اور سرچ آپریشنز میں اب تک 159 مشتبہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید