وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں منظم طریقے سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، اسلاموفوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، دنیا میں نئی فاشسٹ پالیسیوں سے مسلمانوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، حجاب جیسے معاملات کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔