فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رانا عاطف شہید فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا میچ ینگ ٹائیگر نے جیت لیا ۔ ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن میں ینگ ٹائیگر اور اقصیٰ الیون کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے2،2 گول کئے ۔پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ینگ ٹائیگر کی ٹیم نے اقصیٰ الیون کو 4کے مقابلےمیں 5 گول سے مات دی ۔ مہمان خصوصی بابا جاوید ، سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد ، آر گنائزنگ سیکرٹری شفقت ملک اور رانا خالد تھے ۔