شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں سیکیورٹی گارڈ نے بیوی اور دو بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے بتایا کہ ملزم فلار ملز میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا، مالک کے گالیاں دینے پر مشتعل ہوا۔
ملزم تنویر نے گالیاں دینے پر پہلے اپنے مالک کو قتل کیا پھر گھر پہنچ کر اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی کو قتل کیا۔
بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنی مکان مالکن کو بھی قتل کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔