• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ شرمین کا ظل شاہ کی موت پر بہت مضبوط بیان آ رہا ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس مین بریڈ شرمین کی طرف سے ظل شاہ کی موت پر بہت مضبوط بیان آ رہا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ظلِ شاہ کے قتل کے نتائج حکمرانوں کی توقعات سے کہیں بڑے نکلیں گے۔

بریڈ شرمین سے عمران خان کا رابطہ

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

اس گفتگو کے حوالے سے بریڈ شرمین کا کہنا ہےکہ جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

عمران خان سے گفتگو سے پہلے پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔

ڈاکٹر آصف نے چند روز پہلے پاکستان میں سیاسی صورتِ حال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید