• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پٹھان‘ باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

اس فلم نے ہدایت کار سدھارتھ آنند کو ان فلم سازوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جنہوں نے ایسی فلمیں بنائیں جنہوں نے بھارتی باکس آفس پر 500 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا جبکہ عالمی سطح پر اس فلم نے تقریباً 1040.25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے تاریخ میں نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

سدھارتھ آنند نے اتنا بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر کہا کہ فلم’پٹھان‘ ایک ایسی فلم ہے جس نے مجھے میرا حق دیا ہے، میری ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ بھارت کی سب سے بہترین ایکشن فلم بنا کر دِکھاؤں۔

25 جنوری کو دنیا بھر میں متعدد زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون  کے علاوہ جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا اہم کرداروں میں نظر آئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید