• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کی سنچری پر انوشکا شرما نے کیا کہا؟


بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے موقع پر اسوقت چیر لیڈر بن گئیں جب ان کے شوہر ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی۔

انوشکا نے اس پر اپنی بےپناہ خوشی اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ یہ ویرات کوہلی کی تین سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس سے قبل آخری ٹیسٹ سنچری انہوں نے نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف اسکور کی تھی۔

انوشکا نے ویرات کی اس پرفارمنس پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انکشاف کیا کہ وہ اس وقت بیمار تھے۔ 

بیماری کے باوجود شاندار بیٹنگ کر کے سنچری بنانے پر انوشکا نے شوہر کی خوب تعریف کی اور ان کی بیٹنگ فارم کو بھی سراہا۔ 

انہوں نے اس میچ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ بیمار ہونے کے باوجود ہمت سے بیٹنگ قابل تعریف ہے اور اس جذبے نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے اس اہم سنگ میل پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اسپشل اننگز کو اہلیہ کے نام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید