اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےمطالبات تحریری ہوں یا نہ ہوں، مذاکرات ہونے چاہئیں۔
عمرایوب خان ، سلمان اکرم راجہ اور شبلی فرازکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے دو مطالبات ہیں جن میں 9 مئی اور 26نومبر واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانا اور دوسرا بے گناہ کارکنوں کی رہائی ہےہماری حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں نہیں چاہتے حکومت کیساتھ ہمارے مذاکرات تعطل کا شکار ہوں، عمران کوفلاحی کام کی سزادی جارہی ہے، ملک میں افراتفری ، بیروزگاری بڑھ رہی ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کل بھی کہا جلد القادرٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنا چاہئے۔
عمر ایوب نے کہا ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں آزادانہ ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا کہا تھا۔