• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 30 مسافر آف لوڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک جانے والے 30 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے فرید احمد بزنس ویزے پر تنزانیہ، عبدالحکیم ٹورزم ویزے پر بنگلادیش جارہا تھا۔

ذرائع کے مطابق آف لوڈ کئے گئے 11 افراد بزنس اور وزٹ ویزا پر چین اور ملائشیا جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوسفیان، نبیل، سجاد اور رینا کرن فیملی وزٹ ویزے پر عمان جارہے تھے جبکہ اقبال بی بی پرسنل وزٹ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق افضل اور ارسلان ورک ویزے جبکہ سمیع اللّٰہ، عدنان خلیل اور محمد عثمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔

شبیر اور کامران بزنس ویزے پر سعودیہ، شاہ رخ وزٹ ویزے پر یوگنڈا جارہا تھا، اسی طرح محمد اور عبدالستار کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔

تمام افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، اخراجات کی رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا۔

دوسری جانب 7 ممالک سے 51 پاکستانیوں کو بے دخل بھی کیا گیا ہے، بے دخل پاکستانیوں کو مختلف پروازوں سے کراچی پہنچادیا گيا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل 2 شہری اصلی پاسپورٹ، 49 ایمرجنسی پیپرز پر وطن واپس پہنچے ہیں۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے بے دخل 33 پاکستانیوں کو کراچی بھیجا گیا، ایمرجنسی پاسپورٹ پر 14 پاکستانی عراق سے کراچی پہنچے۔

ذرائع کے مطابق دبئی، عمان، زمبیا، قطر اور برطانیہ سے ایک ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید