• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی اور شاہد خاقان کو اپنے اپنے ادوار میں کتنے تحائف ملے؟

سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور شاہد خاقان عباسی کو اپنے ادوار میں کتنے تحائف ملے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خانہ کعبہ کے دروازے کا ماڈل تحفے میں ملا۔

یوسف رضا گیلانی نے 6 ہزار روپے ادا کرکے خانہ کعبہ کے دروازے کا ماڈل رکھ لیا۔

انہوں نے 21 لاکھ روپے کی ادائیگی کر کے جیولری باکس رکھ لیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے 2011ء میں 19 لاکھ روپے کے تحائف اپنے پاس رکھے۔

دوسری طرف 2018ء میں شاہد خاقان عباسی کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی۔

اپریل 2018ء میں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللّٰہ عباسی کو 55 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی۔

اسی برس شاہد خاقان کے بیٹے نادر عباسی کو ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی۔

انہوں نے گھڑی کی قیمت 33 لاکھ 95 ہزار روپے توشہ خانہ میں جمع کروا کر رکھ لی۔

دوسری طرف 2018ء میں وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد کو 19 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی، جس کی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار روپے توشہ خانہ میں جمع کروائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید