• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پہلی بار آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔

ملالہ یوسفزئی نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہونے والی 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب سے اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہیں تصاویر میں ایک ہوڈی والا چمکدار گاؤن جبکہ ان کے شوہر عصر ملک کو سیاہ رنگ کا ٹکسڈو پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرا ایک خواب تھا‘۔


اُنہوں نے لکھا کہ میں چاہتی تھی کہ ایوارڈز کی تقریب میں میرا لباس ہماری فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کے پیغام کی نمائندگی کرے اور امید کو مجسم کرے۔

اُنہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس شاندار ٹیم کا بہت شکریہ جس نے میرے وژن کو زندہ کرنے میں مدد کی۔ 

ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ مجھے ڈائریکٹر جوشوا سیفٹیل اور پروڈیوسر کونل جونز کے ساتھ اس حیرت انگیز دستاویزی فلم کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کو آسکر ایوارڈز کی بہترین ڈاکومینٹری شارٹ فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید