اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1945ء کو حقِ خودارادیتِ کشمیر پر ایک قرارداد منظور کی تھی اور اس کے بعد سے ہر سال آج کا دن اس قرارداد کی یاد میں منایا جاتاہے۔
اقوام متحدہ کی اس قرارداد کے تحت کشمیریوں سے حقِ خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا تھا۔
قرارداد میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ کشمیر نہ تو بھارت کا داخلی معاملہ ہے اور نہ ہی کوئی حل شدہ تنازع ہے۔
اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کا قانونی حل اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں آزاد، شفاف اور غیر جانبدار رائے شماری ہے۔
5 جنوری کا دن ایک یاد دہانی ہے کہ بھارتی قبضہ عوامی مرضی کا متبادل نہیں بن سکتا۔