نیب ترامیم کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
اس سلسلے میں سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب قانون میں کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہیں۔