• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی ریلی پر پابندی، الیکشن کمیشن کی حکومت سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو لاہور میں دفعہ 144 اور ریلی سے متعلق درخواست کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے حقائق سے متعلق رپورٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔شاہ محمود نے الیکشن کمشنر کو خط لکھا کہ پنجاب کے انتخابات میں ریٹرننگ آفیسرز ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے دفعہ 144 اور لاہور میں ریلی پر پابندی سے متعلق پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف اور پرامن انتخابات کرانے کا پابند ہے،پی ٹی آئی کی درخواست کو مدِنظر رکھ کر صوبائی حکومت آج تک رپورٹ فراہم کرے،الیکشن کمیشن رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔ دوسری جانب پنجاب میں عام انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیاہے،وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کاالیکشن کمشنر کو خط ملا دیا،تحریک انصاف نے پنجاب میں الیکشن کیلئے ریٹرننگ آفیسرز ماتحت عدلیہ سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پنجاب کے انتخابات میں ریٹرننگ آفیسرز ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں،صاف شفاف انتخابات کیلئے یہ عمل ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی تقرری کر چکا ہے،پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی تقرر کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید