• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کشتی حادثے کے مقدمے میں ملوث ملزم گجرات سے گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اٹلی کشتی حادثے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے کشتی حادثے کے مقدمے میں ملوث ملزم عبیداللّٰہ کو گجرات سے گرفتار کیا، عبیداللّٰہ مرکزی ملزم آفاق کا بھائی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ عبیداللّٰہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے شہریوں سے رقم بٹورتا اور لیبیا میں مقیم بھائی کو بھیجتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم منظم انسانی اسمگلرز گروہ کا رکن اور سرغنہ کا بھائی ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 60 زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے اٹلی کشتی حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے غیر قانونی بارڈر پار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے جرم میں ملوث عناصر معافی کے مستحق نہیں۔

قومی خبریں سے مزید