اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد کردی۔
عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔
رجسٹرار آفس نے عمران خان کا بائیومیٹرک نہ کرائے جانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل عمران خان نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھی۔
عمران خان کی ہدایت پر وارنٹ گرفتاری چیلنج کےلیے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ پٹیشن تیار کرکے ہائیکورٹ پہنچے۔
عمران خان کے وکیل درخواست میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی۔