پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے۔
پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے لدے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے
اس وقت پیٹرول کے ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 55 ہزار ٹن سے لدا پیٹرول کا ایک اور جہاز 12 مارچ کو لنگر انداز ہوگا جبکہ مزید ایک اور جہاز 13 مارچ کو لنگر انداز ہو گا اور 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔