• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں سرچ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت

 راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سکیورٹی خدشات اورچینی انجینئرز کی حفاظت کے سلسلےمیں بدھ کو پنجاب کابینہ کی سیکورٹی سب کمیٹی کااجلاس ہوا۔جس کی صدارت وزیر قانون پنجاب نے کی۔جبکہ ویڈیو لنک پر راولپنڈی سے نمائندگی کمشنر عظمت محمود اور آر پی او فخر سلطان راجہ نے کی۔اجلاس میں نئے سکیورٹی خدشات،چینی انجینئرز کی حفاظت اور سپیشل برانچ کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی آڈٹ کی رپورٹ پر غور کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق  راولپنڈی کے حوالے سے حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سرچ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 
تازہ ترین