• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

معروف بھارتی اداکار و کامیڈین کپل شرما ماضی میں شراب نوشی، انزائیٹی اور ڈپریشن کا شکار رہ چکے ہیں۔

کپل شرما جوکہ آج کل نندیتا داس کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ’زویگاٹو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان کے ذہنی الجھن کا شکار ہونے کی وجہ سے ’دی کپل شرما شو‘ کی شوٹنگ کے شیڈیول کو کئی بار تاخیر یا منسوخی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اُنہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میں اچھا محسوس کرنے کے لیے بہت شراب نوشی کرتا تھا جس کا میرے ذہن پر بہت برا اثر پڑا۔

اُنہوں نے اعتراف کیا کہ شراب نوشی سے میرے کام پر بھی بہت اثر پڑا یہاں تک کے میں نے بہت سی ایسے پراجیکٹس بھی منسوخ کردیے تھے جن کے لیے اس نے لاکھوں روپے ادا کیے  گئےتھے کیونکہ میں بہت زیادہ ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔

کپل شرما نے بتایا کہ ایک بار میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ شیڈیول اپنی ایک شوٹنگ کو آخری لمحات میں منسوخ کردیا تو وہ شوٹ منسوخ ہونے کے 3 سے 4 دن کے بعد مجھ سے ملنے کے لیے آئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان خود ایک بہت بڑے فنکار ہیں اور شاید اسی لیے شاید وہ میری صورتحال کو سمجھ گئے کیونکہ اُنہوں نے خود انڈسٹری میں بہت کچھ دیکھا ہے۔

اُنہوں نےمزید بتایا کہ جب شاہ رخ خان مجھ سے ملنے کے لیے اسٹوڈیو آئے تو اُنہوں نے مجھے اپنی گاڑی میں بلایا اور مجھ سے تقریباََ ایک گھنٹے تک گفتگو کی، اُنہوں نے سب سے پہلے مجھ سے یہ پوچھا کہ کیا میں ڈرگز لیتا ہوں تو میں نے جواب دیا کہ نہیں ڈرگز نہیں لیتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب میرا دل کام میں نہیں لگتا ہے۔

کپل شرما نے بتایا کہ میری بات سننے کے بعد شاہ رخ خان نے مجھے کچھ بہت اہم مشورے دیے لیکن میں تب جس طرح کی صورتحال میں تھا اس سے کوئی بھی انسان اس وقت تک نہیں نکل سکتا جب تک کہ وہ خود نہ نکلنا چاہے تو اس ساری صورتحال سے باہر نکلنے میں مجھے تقریباََ 2 سال لگے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید