اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوریا کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ملکی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کپاس کی قیمت 8500 روپے فی من اور این ڈی ایم اے کے لیے 10 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔
ای سی سی نے چینی کی برآمد کی ترسیل کی مدت میں توسیع سے متعلق وزارت تجارت کی سمری پر غور کیا اور تفصیلی بحث کے بعد کوٹہ مختص کرنے کی تاریخ سے چینی کی ترسیل کے لیے 45 دن سے 60 دن کی مدت میں توسیع کی اجازت دے دی۔