• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی خریداری سے تیزی، 58 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 58پوائنٹس کا اضافہ،58.98 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 9 ارب 39 کروڑ 51 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 25.92 فیصد زیادہ رہا۔