• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی فلمی حقیقت 50 سال بعد بھی برقرار

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کی ایک فلم میں بنائی گئی عارضی جوڑی اور رشتہ اب 50 سال بعد بھی حقیقی زندگی میں برقرار ہے۔

بالی ووڈ فلم ابھیمان میں اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن نے ایک ساتھ کام کیا تھا، اس فلم میں دونوں نے شوہر اور اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 1973 کی اس مشہور فلم سے قبل امیتابھ اور جیا بچن ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور فلم کی ریلیز کے ایک ماہ پہلے دونوں نے شادی کرلی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس فلم کو رواں سال جولائی میں 50 سال مکمل ہوجائیں گے۔

فلم کے 50 سال مکمل ہونے پر اس میں دکھایا گیا خاوند اور اہلیہ کا رشتہ بھی حقیقی زندگی میں 50 سال مکمل کرلے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید