• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائف پرفارمنس کے دوران گلوکار کی موت، ویڈیو وائرل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے گلوکار ایکون کے ہمراہ پرفارم کرنے والے معروف ریپر ’کوسٹا ٹیچ‘ اتوار کو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر لائف پرفارمنس کرتے ہوئے چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی ریپر ’کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو‘ المعروف ’کوسٹا ٹیچ‘ 28 برس کی عمر میں جوہانسبرگ میں اسٹیچ پر گانا گاتے ہوئے وفات پاگئے۔

اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنی آنکھوں کے سامنے اس دنیا سے رخصت ہوتا دیکھ کئی مداح غم سے نڈھال ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوتی ہوئی ویڈیوز میں آنجہانی گلوکار کو الٹرا میوزک فیسٹیول کے دوران پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران وہ پہلے لڑکھڑاتے ہیں جس پر ساتھی اسٹیج ڈانسر انہیں سنبھالتا ہے کوسٹا ٹیچ اپنی پرفارمنس جاری رکھتے ہیں کہ اگلے ہی لمحے وہ یک دم گر کر بے ہوش ہوجاتے ہیں۔

گلوکار کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی، جس کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے اہل خانہ نے گلوکار کی موت کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’موت نے ہمارے گھر دستک دے دی ہے اور ہمارے کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو کو ہم سے چھین کر لے گئی ہے‘۔


انہوں مزید لکھا کہ ’ہم اس ایمرجنسی کی صورتحال میں مدد کرنے والوں اور آخری لمحات میں ’کوسٹا ٹیچ‘ کے قریب موجود تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس غم کی گھڑی میں تمام اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں‘۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے گلوکار کی اچانک موت کی وجہ تاحال واضح نہیں کی ہے۔ الٹرا میوزک فیسٹیول نے بھی تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور گلوکار کو جنوبی افریقہ کی بااثر آواز قرار دے دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید