وزیراعظم شہباز شریف سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے۔