برطانیہ نے سرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی۔
لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی کابینہ آفس کے وزیر اولیور ڈاؤڈن نے کہا کہ سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی جارہی ہے، پابندی کا فوری اطلاق ہوگا۔
برطانوی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور یورپی ممالک بھی سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں۔