• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی کل اسلام آباد کی عدالت میں پیشی پر قانونی ٹیم سے مشاورت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کل پیش ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم کی عمران خان کی پیشی سے قبل گزشتہ رات میٹنگ ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے گزشتہ رات مختلف قانونی آپشنز کے استعمال پر بات کی، عمران خان نے قانونی کارروائیوں سے متعلق مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں درج کیسز پر اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل خواجہ حارث، انتظار پنجوتھا، گوہر علی خان اور دیگر وکلاء نے قانونی نکات پر بات کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے عمران خان کو قانونی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا اور توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کی منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر سیاسی نوعیت کے مقدمات درج ہونے سے روکنے کے لیے بھی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں سول جج کے جاری کردہ وارنٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے سیشن عدالت میں اپیل پر گفتگو بھی ہوئی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی پر دونوں ناقابلِ ضمانت وارنٹ نمٹانے کی کوشش ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عمران خان کو ضلعی کچہری میں سیکیورٹی دینے کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید