• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 اور کیسز ہوگئے تو سنچری ہو جائے گی، عمران خان

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کہا کہ ان پر اب تک 94 کیسز ہو چکے ہیں، 6 اور کیسز ہوگئے تو سنچری ہو جائے گی۔ یہ نان کرکٹ سنچری ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت کی جانب سے عمران خان کی حفاظتی ضمانتیں 24 مارچ تک منظور کی گئیں۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان کی اگلے جمعے تک حفاظتی ضمانت منظور کر رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے 5 اور لاہور کے 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔ لاہور کے 3 مقدمات میں 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی، جبکہ اسلام آباد کے 5 مقدمات میں 7 دن تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکلاء کی عدالت سے 10دن کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید