• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آگیا الیکشن سے قبل ترازوں برابر کیا جائے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ الیکشن سے قبل ترازوں کو برابر ہونا چاہیے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کی عدلیہ نے لطیفہ فیصلہ کرکے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں عدالتی فیصلے کا مقصد مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانا تھا، ضروری ہے کہ اس غلطی کی تلافی اور میدان سب کے لئے برابر کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو غلط اور غیر قانونی فیصلے سے نااہل کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  انتظامیہ کا فرض ہے کہ نوگو ایریا کو کلیئر کرائے، عمران خان انتشار پیدا کر کے دنیا کو بتانا چاہتا ہے اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان تشدد اور جتھوں کی سیاست کر رہا ہے، عمران خان اب ہمیں مذاکرات کی پیشکش کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ عمران خان سے کہا جمہوریت میں بات چیت ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید