وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمان امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے قاضی عبدالرحمان امرتسری کے ورثاء کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کردیا۔
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی تجویز پر پارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قاضی عبدالرحمان امرتسری مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں وعدہ پورا کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ قاضی عبدالرحمان امرتسری کی پاکستان کیلئے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں، ایسی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو فراموش کر دیں۔
وزیراعظم نے سی ڈی اے حکام کو آئندہ 24 گھنٹے میں پلاٹ کا قبضہ فراہم کرنے کی ہدایات کردیں۔