• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ الحمداللہ‘ ، ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’اب میں سنگل نہیں ہوں‘۔


ٹک ٹاکر نے نکاح اور اپنی دلہن ’زینب‘ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔


ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کے موقع پر ٹک ٹاکر اور ان کی دلہن ’زینب‘ نے سفید رنگ کا انتخاب کیا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔


واضح رہے کہ علی خان حیدرآبادی ایک مشہور ٹک ٹاکر ہیں جو اپنے چشمے اور ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں۔

ان کی دلہن نے بھی ان کے رنگ میں رنگتے ہوئے نکاح کے موقع پر کالے چشمے پہن کر ، مشہور گانے کالے چشمہ پر ڈانس کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید