• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی 2 سال بعد یوٹیوب اور فیس بُک پر واپسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 سال سے زائد عرصے کے بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپس آگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو اپنے بحال کیے گئے فیس بک اور یوٹیوب اکاؤنٹس پر اپنی پہلی پوسٹس لکھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ  میں اپنے 2016 کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بُک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد 34 ملین جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن سے انتخابی شکست کی تصدیق کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 6 جنوری 2021 کے اس واقعے کے چند دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید