پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے زمان پارک میں آپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ زمان پارک میں پولیس پر حملے ہوئے اور پیٹرول بم پھینکے گئے۔
عامر میر نے کہا کہ حالات پر قابو پالیا ہے 1 گھنٹے میں آپریشن ختم ہوجائے گا، نو گو ایریا کو ختم کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا تھا۔
اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔