• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

بھارت سے تعلق رکھنے والے دنیا کے پست قامت باڈی بلڈر نے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے 28 سالہ پراتیک وٹھل کا قد 3 فُٹ 4 انچ ہے جبکہ اس کی 22 سالہ دلہن کا قد 4 فُٹ 2 انچ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات 4 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد ان کی منگنی ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق شادی کے موقع پر دلہا اور اس کے ساتھ موجود لوگوں نے بھرپور انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پراتیک نے 2012 میں باڈی بلڈنگ کو بطور کیریئر شروع کیا اور 2016 میں اس نے ایک مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

بھارتی باڈی بلڈر کا 2021 میں دنیا کے چھوٹےترین قد والے باڈی بلڈر کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید