پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیشن جج کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی کئی ہے کہ اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی۔
عمران خان نے درخواست میں کہا کہ ایک گھنٹے سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہوں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد پولیس کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں۔